نواز شریف کو سیاست سے اس لئے نکالا گیا کہ وہ کسی کے اشارے پر نہیں چلتے۔ سعد رفیق
لاہور کے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےنوازشریف کی متوقع گرفتاری کا عندیہ دیدیا کہا کہ ایٹمی طاقت بنانے والے نوازشریف پر مقدمات بنا کر انہیں پابند سلاسل کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں جو ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی،ماضی سے سبق سیکھ جائے اور جمہوریت کو کمزور نہ کیا جائے
سعد رفیق کاکہناتھاکہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا، کبھی عمران خان اور کبھی ریاستی اداروں میں موجود منفی لوگوں نے رخنہ ڈالا،جو بیورو کریٹ محنت سے کام کرے اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے،تبدیلی فیصلوں کے ذریعے نہیں،ووٹ کے ذریعے آئے گی
خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ الزام تراشی بندکرکے عوام کو 2018کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی، نوازشریف عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں جو عوام ہی جیتیں گے،تقریب میں خواجہ عمران نزیر مئیر لاہور اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی