بغیرنشان کے سینیٹ میں بھاری اکثریت لی, اب چیئرمین سینیٹ بھی بنائیں گے,مریم اورنگزیب
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی کے نشان کوغائب کیا گیا لیکن اسکے باوجود ن لیگ بڑی جماعت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی چیئرمین سینیٹ بھی بنائے گی۔۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کیا ہوا؟ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پشاور میں پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی نشستیں کیسے لے لیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب میں چودھری سرور کس طرح جیت گئے؟ یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں تو کیا ہے؟