سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی اور پیسہ چلا ،خیبرپختونخوا کے لوگوں پر بھی پیسہ چلا اور کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا۔ عمران خان
کراچی میں فردوس شمیم نقوی کے گھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ شریف خاندان نو سو ارب روپے ملک سے باہر لےکر گیا۔۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں کراچی سے الیکشن لڑوں گا جبکہ حلقے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔انکا کہناتھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ہے اوراس میں جمہوریت کی نفی ہوئی ہے۔ وہ ایک کمیٹی بنارہے ہیں جس میں یہ اندازہ لگایا جائے گا کہ تحریک انصاف کے کون سے لوگ بکے ہیں,
عمران خان نے کہا کہ کراچی کے گاڈ فادر لندن چلے گئے ہیں۔ پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکراچی کے امن کو پولیس نے تباہ کیا۔یہاں 12ہزارپولیس اہلکار جرم کر رہے ہیں۔۔ محکمہ پولیس میں رشوت خوری عروج پر ہے۔۔عمران خان کا کہناتھا کہ کراچی کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کو بدل کر دکھائینگے۔۔2002 سے 2007 تک ق لیگ پاور اور ن لیگ اپوزیشن میں تھی اور ایک بھی ضمنی الیکشن نہیں جیتا۔۔بائی الیکشن کوئی فیصلہ نہیں ہوتا صرف خرید و فرخت ہوتی ہے,عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پرمرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے بیٹے ڈاکٹر عمران شاہ نےبھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا