آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا آواران کا دورہ، کیڈٹ کالج سمیت متعدد مںصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آواران کادورہ کیا،،انہوں نے تربت بلیدہ روڈ کی تعمیرکاافتتاح کیا،اور جھاؤ میں کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا،دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی تھے،،آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ میجرجنرل ذکی نے سیکیورٹی اقدامات پربریفنگ دی،جس میں خوشحال بلوچستان پروگرام کے مختلف پہلووں کاجائزہ لیاگیا،اس موقع پر آرمی چیف نے سو ل انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسزکی کارکردگی کوسراہا،انہوں کے عمائدین اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں،،آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ کالج آواران میں ابتدائی طورپر اّٹھ سو کیڈٹس کی گنجائش ہوگی،جوبتدریج بڑھائی جائےگی،یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل کیاجائےگا،کالج میں ابتدائی طور پر تین سو کیڈٹس کوہاسٹل کی سہولت میسرہوگی