جب بھی قوم پر کڑا وقت آیاسب ایک ہو گئے،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی معاملات پر متحد ہیں.حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب بھی قوم پر کڑا وقت آیاسب ایک ہو گئے،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی معاملات پر متحد ہیں ،وطن پر قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہدا اور ان کی ماؤں کو سلام پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ
حسن صدیقی جیسے نوجوان پذیرائی کے مستحق ہیں ۔دعاہے اللہ تعالی پاکستان کو بھارت کے جنگی جنون کے شرسے محفوظ رکھے۔پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جب بھی چیلنج کیاگیا تو مسلح افواج نے قوم کوُمایوس نہیں کیا۔بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ امن میں ہی ترقی کا راستہ ہے ترقی کیلئے مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھ کر بات کرناپڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہمیری دعا ہے دونوں ملک قیام امن کیلئے کاوشیں کریں،دونوں ملک ایٹمی قوتیں ہیں ایٹمی قوتوں کے ناطے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر مودی کو الیکشن جیتنا مقصود ہے تو کوئی اور حربہ استعمال کریں ۔مودی جنگی جنون پیدا کرکے سستء شہرت حاصل نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہپاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کا میڈیا مودی کے جنگی جنون پر انگلیاں اٹھا رہاہے پاکستان ایٹمی قوت اور بائیس کروڑ لوگوں کا ملک ہے انشااللہ امن کا راستہ نکلے گا۔دریں اثناء پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سید حسن مرتضیٰ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں رانا اقبال، شازیہ عابد اور سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔ سید حسن مرتضیٰ نے حمزہ شہباز شریف کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ منجے ہوئے سیاسی کارکن ہیں ، پارلیمانی سیاست میں آپ کا بڑا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کی سیاسی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔اس موقع پرحسن مرتضیٰ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرنا اور پارلیمانی سیاست میں رابطے برقرار رہنے چاہیں