شمالی وزیرستان:جن لوگوں کے مکانات دہشتگردی میں متاثر ہوئے ان کی زرتلافی آج سے شروع
ضلع شمالی وزیرستان کے ان لوگوں کو زرتلافی کی ادائیگی آج سے شروع ہو رہی ہے جن کے مکانات دہشت گردی کے واقعات میں متاثر ہوئے تھے۔شمالی وزیرستان کی انتظامیہ کے مطابق چودہ مارچ تک ایک ارب بیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امدادی چیک متعلقہ لوگوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔مجموعی طور پر چار ہزار تین سو افراد چیک وصول کریں گے۔آٹھ ہزار تین سو افراد کو پہلے ہی زرتلافی کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔