میگا منی لانڈرنگ کیس: ملزمان کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز
میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع ہوگی،سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری،فریال تالپور سمیت دیگر گیارہ ملزمان کی عبوری ضمانت کا آج آخری دن ہے، کیس کی سماعت کے موقع پر فریال تالپور عدالت پہنچ گئی ہیں،سابق صدر آصف زرداری آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ گرفتار ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا کو بھی آج پیش کیا جائے گا