جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا سے متعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دینے سے متعلق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بیان خوش آئند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سچ کا سفر ہی نئے پاکستان کا سفر ہے، قومیں عظیم تب بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمان تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو سچ پر رکھی گئی ہے۔