رواں سال پتنگ بازی پر 1936 افراد گرفتار
ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے تمام علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1936 افراد کو گرفتار کرلیا۔ لاہور(کرائم سیل )تفصیلات کے مطابق ملزموں کیخلاف مختلف تھا نوں میں1835مقدمات درج کئے گئے ۔لاہو رپولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن کے دوران سٹی ڈویژن سے 362، کینٹ ڈویژن 584،سول لائنز ڈویژن 100 ، صدر ڈویژن 157 ، اقبال ٹاؤن ڈویژن 142اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 591 ملزموں کو گرفتار کیا ۔