نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق
کرا چی ڈاکس تھانے کی حدود نیٹی جیٹی پل کے نیچے تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جا ںبحق ہو گیا ہے ۔ ریسکیو ذرا ئع کے مطا بق کرا چی ڈاکس تھانے کی حدود نیٹی جیٹی پل کے نیچے تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا جس کی شنا خت 23سالہ وہاب خان ولد ممتاز خان کے نام پر ہو ئی ہے،لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔