پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مددسے کار چور گروہ گرفتار
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے کار چور گروہ کو گرفتار کرلیا گیاگروہ 10سے15 لگژری گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث تھا۔ کار چور گروہ AVLS، CIA سمیت مختلف تھانوں کو مطلوب تھا ۔گروہ وارداتوں کے لیے مہران کارکا استعمال اور قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے ہر ہفتے نمبر بھی تبدیل کرلیتے تھے۔تفتیشی اداروں کی درخواست پر گاڑی اور گروکی معلومات اتھارٹی نے اپنی سرویلنس ٹیمز کو فراہم کیں ۔ سیف سٹی کے وہیکل ٹریکنگ سنٹر نے گروہ کے طریقہ واردات اور راستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد کاہنہ کے قریب گاڑی کیمروں میں نظر آتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو PRU کے ذریعے گرفتار کروایا ۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کاکہنا تھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہر کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے ہوئے ہے