اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں
یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔اٹلی کے سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 587 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 89 تک جاپہنچی ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔