امریکی پارلیمنٹ میں کوروناوائرس کیلئے 8.3 ارب ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی تجویز
امریکی پارلیمنٹ کی ایوان زیریں نے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد کے لئے 8.3 ابر ڈالر کے ہنگامی فنڈ سے متعلق بل منظور کیا ہے اور اسے آگے کی منظوری کے لئے ایوان بالا ’ سینیٹ‘میں بھیج دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز اس ایوان میں اس بل پر ووٹنگ ہوئی، بل کے حق میں 415 جبکہ مخالفت میں محض دو ووٹ پڑے۔ آگے کی کارروائی کے لئے ایوان بالا میں بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے 11 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دنیا بھر میں 90000 سے زیادہ لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہیں جبکہ 3100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔