کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:ڈاکٹر ظفر
صحت کے بارے میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آج (جمعرات) اسلام آباد میں ایمر جنسی کور گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی او ر صوبائی حکومتیں اور دوسرے ادارے عوام کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے چیلنج سے مکمل طور پر نمٹنے کےلئے تیار ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک سات لاکھ ساٹھ ہزار مسافروں کی سکریننگ مکمل کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں الگ کمرے مختص کئے گئے ہیں۔ ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں صرف پانچ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔