ماروی سرمد کو آئینہ دیکھایا ہے۔خلیل الرحمان قمر
معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ماروی سرمد کو آئینہ دیکھانا اس مافیا کو کس قدر برا لگا وہ خاتون جو حقوق کے نام پر فحاشی کا نعرہ لگا کر اس دین ، مذہب کو گالیاں دے رہی ہے۔ سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ٹوئٹ میں خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے کہ ” ماروی سرمد کو آئینہ دیکھانا اس مافیا کو کس قدر برا لگا وہ خاتون جو حقوق کے نام پر فحاشی کا نعرہ لگا کر اس دین ، مذہب کو گالیاں دے رہی ہے ،اس کلچر کو گالیاں دے رہی ہے،اس ملک اسلامیہ جمہوریا کو گالیاں دے رہی ہے اس سے کسی نے نہیں پوچھا بی بی تم ہوتی کون ہو یہ نعرہ لگانے والی“۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر صحافی ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعدپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کردیا۔پیمرا کے نوٹس میں چینل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 یوم کے اندر جواب داخل کرے۔