مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر قبول نہیں۔فلسطینی وزارت خارجہ
فلسطین نے امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خبردار کیاہے کہ امریکہ اسرائیل امور عامہ کی کمیٹی میں ان کے بیان سے دو ریاستی حل اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق امن کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق سرگرمیوں کی حمایت میں بیانات دینے پر امریکی حکام پر تنقید کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی حکام آئندہ احتیاظ کریں گے۔