امریکا نے وزیر اعظم کے احساس اسکالر شپ پروگرام کی تعریف کر دی
واشنگٹن: امریکا نے بھی حکومت پاکستان کے احساس اسکالر شپ پروگرام کی تعریف کر دی ہے، نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان خواتین کو با اختیار بنانے پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو امریکا سراہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے اسکالر شپ پروگرام کو سپورٹ کرتے ہیں، تعلیم نوجوانوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ہم خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر احساس تعلیمی وظائف کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔