سعودی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع
ریاض: سعودی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ائیر لائن نے 15 اپریل تک عمرہ زائرین اور آن لائن ٹورسٹ وزٹ ویزے کی درخواست لینے سے منع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔ ائیر لائن نے ٹریول ایجنٹوں کو پندرہ اپریل تک عمرہ زائرین کے گروپس بنانے سے منع کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ٹریول ایجنٹ 15 اپریل تک عمرہ زائرین کے گروپس نہ بنائیں۔ سعودی ایئر لائن نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیز کو جاری سرکلر میں کہا ہے کہ ٹریول ایجنسیز 15 اپریل تک نئی درخواستیں موصول نہ کریں، خیال رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی 31 مارچ تک بڑھائی گئی تھی۔