کرونا وائرس کا برطانوی معیشت پر وار، ایئر لائن بند ہونے کا خدشہ
مانچسٹر: نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کے برطانوی معیشت پر وار جاری ہیں، برطانوی ایئر لائن فلائی بی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن فلائی بی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث اس کے بند ہونے کا خدشہ ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کمپنی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مسافروں کی تعداد میں کمی کے ساتھ موجودہ بکنگز بھی ملتوی کر دی گئیں، یہ فضائی کمپنی خسارے کے باعث جنوری میں بڑی مشکل سے بند ہونے سے بچی تھی، فلائی بی ایئر لائن 40 برس سے برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازیں چلا رہی تھی۔