حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے:ڈاکٹر فردوس
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایوان بالا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی میں تعاون کرنے پر حزب اختلاف کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا