حکومت ٹیکسٹائل شعبے کو مناسب قیمت پر گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے:عبدالرزاق دائود
انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں مثالی ترقی دیکھی گئی ہے۔مشیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی برآمدات میں تیرہ فیصد اضافہ تاجروں اور برآمد کنندگان کی کامیابی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئرز برآمد کرنے میں بھی گہری دلچسپی لے رہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروباری مواقع کی تلاش شروع کر دی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرح منافع سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا تاکہ ملک میں صنعتوں کو ترقی دی جاسکے