ترقیاتی اخراجات میں اضافے کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے:وزیراعظم
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روپیہ مستحکم ہے ' حسابات جاریہ کے خسارے میں تہتر فیصد تک کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی برسوں کی جولائی تا فروری کی مدت میں ترقیاتی اخراجات کی شرح دو ہزار چودہ پندرہ میں بتیس فیصد' دو ہزار پندرہ سولہ میں اکتیس فیصد' دو ہزار سولہ سترہ میں انتیس فیصد' دو ہزار سترہ اٹھارہ میں بتیس فیصد اور دو ہزار اٹھارہ انیس میں تئیس فیصد رہی۔رپورٹ میںچین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت قومی مفاد کے مختلف منصوبوں میں حکومت کے عزم اور اخراجات اور مالی تعاون کی ترجیحات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے