کراچی: فیڈرل بی ایریا میں بالکونی گر گئی، 1شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عمارت کی بالکونی گرنے سے1 شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو کے مطابق واقعہ ایف بی ایریا کے بلاک 16میں واقع ایک عمارت میں پیش آیا جس کی بالکونی گر گئی۔ریسکیو نے بتایا کہ بالکونی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ریسیکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ملبے سے نکال کر ہسپتا ل منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔