خلیل الرحمان قمر نے جو زبان استعمال کی اسکی مذمت کرتی ہوں۔ شہلا رضا
صوبائی وزیر برائے خواتین ترقی شہلا رضا نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے جو زبان استعمال کی اسکی مذمت کرتی ہوں ، تشدد صرف مارنا ہی نہیں، دھمکی دینا بھی تشددمیں شامل ہے، سندھ حکومت نے گھریلو تشدد کے خلاف سخت قوانین بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے جو زبان استعمال کی اس کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رائے سے اختلاف کرنے پر کوئی اتنا گر جائے، میں تصور بھی نہیں کر سکتی، قوانین کا اطلاق مرد اور خاتون سب پر برابر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کی شکار عورت کو ہی قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے، جس کی عزت لٹتی ہے، کیا اس کی مرضی ہوتی ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی کے قوانین بھی مرد و عورت سب پر لاگو ہیں، 18 سال سے کم عمر میں شادی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 سال کی عمر میں شادی کرنے والی لڑکی کے بچے غذائی قلت کا شکار ہو جاتے ہیں، 14 سال کی عمر میں لڑکا کمائے گا کیسے؟ ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی اپنی سمجھ کی حد ہے، وہ اس سے آگے کچھ سمجھنا ہی نہیں چاہتے، بچوں کی تربیت میں اس کے جسم پر اس کی مرضی کا بتایا جاتا ہے۔