چین میں کورونا وائرس سےمزید 41افراد ہلاک ،تعداد 3000سے تجاوز کر گئی
چین سے شروع ہونے والے جان لیو کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3015 ہوگئی ہے جبکہ 93 ہزار سے زائد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے اٹلی میں مجموعی طور پر ،107 امریکہ میں 11، ایران میں 15، عراق میں ایک جبکہ چین میں مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔74 ممالک میں پھیلی بیماری کے باعث اٹلی کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کردئیے گئے جبکہ جرمن ایئرلائن لفتھنسا نے150 جہاز گرائونڈ کر دئیے۔وائرس کی وجہ سے برلن میں سیاحتی نمائش بھی منسوخ کردی گئی جبکہ لندن کا عالمی کتب میلہ بھی ملتوی کردیا گیا ۔ متحدہ عرب امارت میں 27 کیسز سامنے آنے کے بعد مرض کے بچا کیلئے وزارت تعلیم نے ایک ماہ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔آٹھ مارچ سے تعلیمی اداروں میں صفائی کی جائے گی تاہم اس دوران بچے اپنے گھروں سے آن لائن تعلیم حاصل کرتے رہیں گے۔ادھر سعودی عرب میں وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ شخص حال ہی میں براستہ بحرین، ایران سے آیا تھا۔سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے بعد اب اپنے شہریوں کو بھی عمرہ ادائیگی سے روک دیا۔ایک اعلامیہ کے مطابق زیارتِ مسجد نبوی ۖ پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ۔ سعودی حکام نے کہا کہ مہلک وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ۔