میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ مطالعاتی دورے میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (MUST) سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے49 طلباو طالبات اور4 اساتذہ شریک ہوئے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں وفد کوانٹگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے سٹرکچر اور طریقہ کار پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباء وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اور کیمرہ مانیٹرنگ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ یونیورسٹی کے طلباء کو میڈیا مانیٹرنگ سنٹر، فیشل رکگنائزیشن ٹیکنالوجی، ANPR اور انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی اساتذہ کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک شاہکار منصوبہ مکمل کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے وقت کی ضرورت ہیں اور اس ضمن میں پنجاب بازی لے گیا ہے۔ اتھارٹی کا دورہ کرنے والے طلباء و اساتذہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سیف سٹیز کے منصوبے کو پنجاب کے دیگر شہروں اور میرپور آزاد کشمیرتک پھیلایا جائے۔صوبے کو دیگر شہروں تک پھیلانے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہترین مواقع دستیاب ہوں گے۔