پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پنڈی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے

آج 18 واں میچ پشاور اور کوئٹہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جس کے لیے تمام انتظامات اور حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل فائیو کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک اور فتح حاصل کر لی تھی، لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قلندرز کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں صرف 18.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایونٹ میں لاہور قلندرز کی یہ چوتھی شکست تھی۔