مظفرگڑھ: آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

تحصیل جتوئی بستی اللہ بخش میں اسکول کے بچوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی بستی اللہ بخش میں اسکول کے بچوں پر آسمانی بجلی گرگئی۔ واقعے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ بچے چھٹی کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 12اور 15 سال تھیں۔