واشنگٹن: کیپٹل ہل پر ایک بار پھر مسلح گروہوں کی حملہ آور ہونے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

واشنگٹن: امریکا میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی دائیں بازوں کے سازشی نظریات پھیلانے والے گروہ کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ 4 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آجائیں گے اور اسی روز ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔یہ اطلاعات موصول ہوتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ انٹیلی جینس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔