لاہور کے مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور کے مزید 12 علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جو 13 مارچ تک جاری رہے گا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس فیز4 کی گلی نمبر 12 ڈبل ایف، ڈبل ڈی گلی نمبر 4، غازی روڈ آر بلاک فیز 2 ڈی ایچ اے،والٹن روڈ کی آفیسر کالونی گلی نمبر 8 اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔