اسپین میں شجاعت راٹھور سفیر پاکستان مقرر,پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے خوش آمدید
بارسلونا (رضوان کاظمی سے) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہالینڈ میں پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور کو اگلی مدت کے لئے سپین میں سفیر تعینات کردیا ہے۔ شجاعت راٹھور17اپریل 1964کو لاہور میں پیدا ہوئے،انہوں نے بی ایس سی آنرزمیرین سائنس یونیورسٹی کراچی سے کیا،شجاعت راٹھور نے1992میں فارن سروس آف پاکستان کو جوائن کیا , سفیر شجاعت راٹھور اس سے پہلے فارن منسٹر ی میں ڈائریکٹر جنرل کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،اس کے علاوہ انکا ڈپلومیٹ کیرئیر بھی شاندار وہ بطورقونصل جنرل برمنگھم میں تعینات رہے ،
پاکستانی کمیونٹی اسپین کے راہنماؤں نے سفیر ہاکستان شاہد راٹھور کو اپنے پیغامات میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ نئے سفیر پاکستانی کمیونٹی اسپین کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔ اسپین اور پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات مین بہتری لانے کے لئے کمیونٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور حوصلہ افزائی کریں گے۔ کمیونٹی راہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر پاکستان شجاعت راٹھور بھی قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی طرح کمیونٹی سے قریبی رابطہ رکھیں گے اور میڈرڈ کے علاوہ بارسلونا جہاں کمیونٹی کی اکثریت مقیم ہے کے لئے بھی خصوصی وقت نکالیں گے۔ تاکہ کمیونٹی کے مسائل پہلی فرصت میں حل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار سپین اور پاکستان کے معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر سی ای او کوندس ہاپیرمارکیٹ ، اسپین کی ممتاز سماجی شخصیت محمد اقبال چوہدری سینئر رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین. ، سینئر صحافی بانی پریس کلب اسپین حافظ عبدالرزاق صادق سیکریٹری اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی یورپ. اور سی او برکا کیش اینڈ کیری سماجی شخصیت بزنس مین چوہدری شعیب ورک نے کیا۔