وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا اسلام آباد میں اہم مشن
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا اسلام آباد میں اہم مشن وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے سیاسی رابطوں میں تیزی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اراکین قومی اسمبلی سے مسلسل رابطے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گزشتہ رات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک،حماد اظہر،فواد چوہدری،زرتاج گل،چیف وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگرکے علاوہ اراکین قومی اسمبلی کی بڑی تعداد نے عشائیہ میں شرکت کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے عشائیہ میں سیاسی صورتحال اوردیگر اہم امور پر گفتگو ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک ہیں۔ پیسے کی بدولت ایک سیٹ جیت کرواویلا مچانے والوں کی سیاسی،اخلاقی اورجمہوری ساکھ ختم ہوچکی ہے۔ انشاء اللہ اراکین قومی اسمبلی کل وزیراعظم عمران خان پر اپنے بھر پور اعتمادکااظہار کریں گے۔ پی ڈی ایم ملکی مفادات کے مخالف سمت چل رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور شفاف پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو کرپشن کے خلاف اکٹھا کیا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اڑھائی برس میں ہماری حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا۔ قوم اورمنتخب نمائندے کپتان کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار مزید دو روز اسلام آباد قیام کریں گے
#WaqtnewsUpdates
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے سیاسی رابطوں میں تیزی
#Waqtnews @CMPunjabPK @UsmanAKBuzdar @GovtofPunjabPK @MoIB_Official#CMPunjab #Islamabad #Politics pic.twitter.com/Toeu9fMIgh— Waqt News (@Waqtnewstv) March 5, 2021