حریت لیڈر میر واعظ عمرفاروق کو رہائی مل گئی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس ( میرواعظ) کے چیرمین میر واعظ عمرفاروق تقریبا 19 ماہ کے بعد رہا ہو گئے ہیں۔زرائع کے مطابق پولیس نے میر واعظ سے کہا ہے کہ انکی خانہ نظر بندی ختم کردی گئی ہے اور وہ جہاں بھی جا نا چاہئیں، جاسکتے ہیں تاہم ، موبائل پولیس گاڑیاں میر واعظ کی رہائش گاہ کے مرکزی داخلی دروازے کے باہر بدستور تعینات ہیں۔