22کروڑ عوام وزیراعظم عمران خان کے اصولی اورجرأت مندانہ موقف کو پسند کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

22کروڑ عوام وزیراعظم عمران خان کے اصولی اورجرأت مندانہ موقف کو پسند کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ سیاست میں فیئر پلے کو ترجیح دی ہے۔ پی ڈی ایم نے ہر موقع پر جمہوری،اخلاقی و سیاسی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ اپوزیشن فاؤل پلے کی عادی ہے۔ اپوزیشن کو یہ بات ذہین نشین کرلینی چاہیے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی غلط شارٹ نہیں لگا سکتا۔ سچے اورکھرے لیڈر کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں۔ سینٹ میں ایک سیٹ کی خاطرپی ڈی ایم نے جمہوری اصولوں کو پامال کیا۔ چندپیسوں کے عوض اپنے ضمیرفروخت کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں۔ پوری قوم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھی اورآج بھی عمران خان کے ساتھ ہے۔