توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو گرفتاری کئے جانے کا امکان

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی۔توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔ذرائع اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی کی سربراہی میں لاہور پہنچی ہے، اور ان کے پاس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری بھی موجود ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی کارکنوں کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک لاہور رہائشگاہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی، میں اس نا اہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں، پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں، کارکنان زمان پارک پہنچ جائیں۔