ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

حملے کے دوران پولیس اہلکاروں نے ماہرانہ انداز سے بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم دونوں جانب سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے کلاچی روڑی چیک پوسٹ کے قریبی علاقوں کی سکیورٹی سخت کر کے دہشت گردوں کے راستے محدود کردیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی مقام پر دہشت گردوں نے حمہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔