پنجاب میں پہلی بار جشن بہاراں مکمل طور پر سپانسرڈ ہوگا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ اجلاس پنجاب میں پہلی بار جشن بہاراں مکمل طور پر سپانسرڈ ہوگا جشن بہاراں کی تقریبات پر حکومت پنجاب کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوگا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جشن بہاراں کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی لاہو راو رفیصل آباد میں جشن بہاراں کی تقریبات کاآغاز جیلانی پارک میں فوڈ فن میلہ شروع،لاہور کے ٹاپ 20فوڈ برینڈ کے سٹال 5سے 12مارچ تک جیلانی پارک لاہورمیں فوڈ میلہ ہوگا لاہور ہاکی سٹیڈیم میں ہر شام نامور گلوکار میوزک شو پیش کریں گے راحت فتح علی خان، ساحر بگا،بلال سعید، آئمہ خان او ردیگر گلوکارفن کامظاہرہ کریں گے 8مارچ کوعالمی یوم خواتین کے حوالے سے خصوصی تقریبات ہوں گی،خواتین کا مشاعرہ بھی ہوگا داتا دربار سمیت دیگر مزارات پر محافل نعت گوئی او رمحافل سماع منعقد ہو ں گی گریٹر اقبال پارک میں 7 روز تک لکی ایرانی سرکس کے 3شو ہوں گے 12مارچ کو میراتھن ریس مقابلے ہوں گے، ریس آن وہیل اورفن ریس بھی ہوگی 42کلو میٹر طویل سائیکلوتھان میں پروفیشنل سائیکلسٹ حصہ لیں گے نیشنل ہسٹری میوزیم میں قیام پاکستان سے آگاہی کے لئے”ڈیجیٹل جرنی“شو ہوگا جیلانی پارک میں پنجابی فوک میوزک شو منعقد کئے جائیں گے شاہی قلعہ میں شام کو لائٹ اینڈ میوزک ایکسٹرا وگنزا شو پیش کیاجائے گا روشن گلیاں، ویکھ لاہور، رنگیلا رکشہ، داستان گوئی او رہیر گائیکی اور ڈرم سرکل شو ہوں گے شہر کی بڑی سڑکو ں کو آراستہ کیاجائے گا،کینال میلہ اور سپورٹس میلے بھی ہوں گے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم،زرعی یونیورسٹی او ردیگر مقامات پر جشن بہاراں کی تقریبات فوڈ سٹال،محفل مشاعرہ، قوالی نائٹ،ہینڈی گرافٹ شو، سائیکلنگ مقابلے، آتشبازی او رہیوی بائیک شو ہوں گے انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کرغزستان کی خواتین کھلاڑیو ں کی شرکت صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ابراہیم مراد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی لاہور، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی والڈ سٹی لاہو راتھارٹی، ڈی جی سپورٹس، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی اجلاس میں شرکت کمشنر فیصل آباد اور ڈی سی فیصل آباد کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت