طلال بگٹی مرحوم کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے کوئٹہ جائیں گے:نواز شریف
اکبر بگٹی مرحوم کے صاحبزادے طلال بگٹی مرحوم کےانتقال پرتعزیت کے لئےوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج کوئٹہ کا مختصر دورہ کریں گے،،وزیر اعظم دورہ کےدوران طلال بگٹی کےگھرجاکرمرحوم کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی کریں گے،وزیر اعظم کے مختصر دورے کے دوران مسلم لیگ بلوچستان کی قیادت بھی موجود ہوگی جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔