سیاست میں مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے: اظہارالحسن
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی مسلے سمیت بے پناہ مسائل موجود ہیں،جس کے باعث حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر صوبے میں پانی کے مسلے کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے،اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایشوز کے لیے اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں ان کا کہناتھا کہ حکومت کو چاہیے کہ صوبے میں پانی کے بحران سے بچنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں