اسلام آباد ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی پرعملدرآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا
اسلام آئی ہائی کورٹ میں جسٹس اطہرمن اللہ نےشفقت حسین کی عمرکے تعین کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ جب سپریم کورٹ اس مقدمے میں فیصلہ سناچکی ہے توپھر انتظامیہ نے فیصلہ آنے کے بعد انکوائری کمیٹی کیوں بنائی،عدالت نے فریقین کے وکلا کوحکم دیا کہ کل تک دلائل مکمل کرلیں،آئندہ اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکی جائے گی عدالت نے شفقت حسین کی پھانسی پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی