نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سےتجاوزکرگئی
نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلہ نے تباہی کی نئی داستان رقم کی ہے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں تو زندگی معمول پر آنے لگی ہے لیکن دوردراز علاقوں میں کئی روز بعد ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا ہے،لنگ ٹنگ کے علاقے میں برف کے نیچے دبےسوافراد کی لاشیں نکال لی گئیں،عالمی ادارہ خوراک سمیت دیگر عالمی اداروں کے رضاکار ان علاقوں میں کھانے پینے کا سامان تقسیم کررہے ہیں،،یونیسیف کے مطابق زلزلے سے تقریبا سترہ لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہےنیپال میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار تین سو سے زائد ہوگئی ہےجبکہ نیپالی وزیرخارجہ نےہلاکتوں کی تعداد دس ہزار تک پہنچنے کےخدشےکا اظہار کیا ہے،خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے ستاون غیر ملکی ہلاک اور ایک سو بارہ تاحال لاپتہ ہیں،نیپالی حکومت نے ترقی یافتہ ممالک سے مزید امداد کی اپیل کی ہے۔