پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے ڈھاکا کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
شیربنگلہ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم نے ڈھاکا میں ڈیڑے ڈال لیے، اس دوران بھرپور پریکٹس سیشن بھی ہوا جس میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ذائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے، لیف آرم اسپنر ذوالفقاربابر کی جگہ آف اسپنر سعید اجمل کی فائنل الیون میں شمولیت کا امکان ہے، جبکہ بنگلہ دیش نے فائنل الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، وارم اپ سمیت اسے تین ون میچز کی سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا کرنا پڑ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف فتح کا بہترین موقع گنوا دیا اور بنگلہ دی ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب رہا قومی ٹیم کے پاس بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکستوں کو بریک لگانے کا آخری موقع ہےآخری ٹیسٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، دونوں ٹیموں کےکپتان جیت کیلئے پرعزم ہیں، مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دوسرا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے،ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو دوسرا ٹیسٹ ڈرا یا جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آجائے گی۔