عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں 6 ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں 6ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1246.76 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1225.56 ڈالر فی اونس جبکہ یو ایس گولڈ کے تحت کمی کا تناسب 1.8 فیصد رہا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1226 ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔ ایشیائی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں 1.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1235.40 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔