آپریشن ردالفساد: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی اور بلوچستان میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد
سکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن و امان کی فضا یقینی بنانے کے لیے ہروقت کوشاں رہتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقوں لدھا اور مکین میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کی۔ اور دوران آپریشن اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں آئی ای ڈیز، آرپی جی سیون، راکٹس، رائفلز، پسٹلز، گرنیڈز اور اینٹی ٹینک مائنز شامل ہیں۔ اسلحہ اور گولہ بارود کو زیرزمین چھپایا گیا تھا۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بھی آپریشن کیا اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا