قوم آج بھی نیب کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قوم جانتی ہے کیسے خلائی مخلوق کی پسندیدہ پارٹی کو نوازنے کی کوشش کی گئی۔رانا ثناء اللہ

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کے حوالے سے نیب کا کردار سب پر واضع ہے، سندھ میں زرداری صاحب اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے اب نیب کی مہربانی سے اینٹ سے اینٹ جوڑ رہے ہیں۔ کئی وزرا کے خلاف کرپشن کے کیسز ختم کر دیئے گئے ہیں،،، 2002کے الیکشن میں نیب کے کردار سے کون واقف نہیں، منتخب نمائندوں پر گھیرا تنگ کیا گیا اور جھوٹے کیسز بنائے گئے، قوم جانتی ہے کیسے خلائی مخلوق کی پسندیدہ پارٹی کو نوازنے کی کوشش کی گئی۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی پی رہنما پیر مظہر الحق کیخلاف اساتذہ بھرتی کروانے کا کیس تھا، انہیں بھی صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔مظفرٹپی کو بھی شفاف اور دیانتدار قرار دے دیا گیا ہے۔ فریال تالپور پر بھی کسی سے کچھ لینے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ اگریہ اطلاعات درست ہیں تونیب کووضاحت کرنی چاہیے۔ یہ سب کے بری ہونے کا موسم ہے، عمران خان ان کے سرغنہ ہیں وہ تو بری ہوں گے