شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کر کے اسے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کردیا
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے دونوں کوریاؤں کے سربراہوں کی تاریخی ملاقات کے بعد کیا گیا،سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو شمالی کوریانے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کردی ہیں،، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی ہے،،انھوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ 'ہمارے پاس تاریخ اور جگہ آ گئی ہے اور ہم جلد اس کا اعلان کریں گے۔' انھوں نے کہا کہ انھیں اس ملاقات سے اچھی امیدیں ہیں۔