کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کا کارندہ ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی میں دوران گشت پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی موقع سے رات کی تاریکی فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت راشد تربتی کے نام سے کی گئی ہے جو لیاری گینگ وار کا کارندہ اور گینگ وار ملزم ساجد ڈکیت کا قریبی ساتھی تھا، ملزم علاقے میں منشیات کے اڈے چلا رہا تھا اور پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں شہریار اور شیراز کی تلاش جاری ہے۔