ایم کیوایم کے دو دھڑے متحد ہونے کے بعد آج پاور شو کریں گے

یہ مناظر ہیں ایف سی ایریا ٹنکی گرائونڈ کے جہاں ایم کیو ایم پاکستان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،، ٹنکی گرائونڈ میں کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں دراڑیں ڈالنے والے سازشی ناکام ہوں گے، الیکشن آتے ہی دل جڑنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جتنے چھاپے، گرفتاریاں، سازشیں ہوئیں کوئی اور پارٹی ہوتی تو ختم ہوجاتی، انہوں نے کہا کہ سعید غنی اپنے پیٹ درد کیلئے کسی حکیم سے رابطہ کریں، سعید غنی سے اپنی سیٹ تو سنبھالی نہیں جاتی، الیکشن سے پہلے ہم لیاری میں جلسہ کریں گےایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد ٹنکی گرائونڈ میں موجود ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جلسی کی تھی جلسہ کسے کہتے ہیں وہ ان کو پتہ چل جائے گا۔ٹنکی گرائونڈ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وقتاً فوقتاً ٹنکی گرائونڈ کا رخ کر رہے ہیں۔ کیمرہ مین ضیا الرحمان کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی