جنوبی پنجاب اورکراچی سمیت اندرون سندھ میں سورج سوانیزے پر

ملک کےبیشترحصوں میں گرمی کاراج برقرارہے.جنوبی پنجاب اورکراچی سمیت اندرون سندھ میں سورج سوانیزے پرہے.بیشترعلاقوں میں پارہ چالیس کراس کرگیا.جبکہ بالائی پنجاب سمیت دیگرعلاقوں میں آندھی،تیزہواؤں اوربارش کی وجہ سےدرجہ حرارت نمایاں طورپرکم ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹےمیں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ل اہورڈویژن، اسلام آباد،بالائی فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چندمقامات پرتیزہواؤں کےساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا،مالاکنڈ،ہزارہ،گلگت بلتستان میں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش مالم جبہ،ہنزہ اورگلگت میں ریکارڈ کی گئی. جبکہ سب سے زیادہ گرمی تربت،مٹھی میں چھیالیس، شہیدبینظرآباد، دادو، جیکب آباد میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔