ہوائی میں آتش فشانی، ہنگامی انتظامات مکمل
امریکی ریاست ہوائی میں کیلاویا نامی آتش فشاں میں سرگرمی کی وجہ سے 1500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق واضح نہیں ہو سکا کہ کتنے دنوں تک آتش فشانی کا عمل جاری رہے گا۔ خطرہ ہے کہ اس پہاڑ سے نکلنے والا لاوا رہائشی علاقوں کی طرف بھی بڑھ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس قدرتی آفت کے نتیجے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تاہم سو افراد کو فوری طور پر ہنگامی شیلٹر ہاو¿س میں منتقل کیا جا چکا ہے۔